
ہاٹ لائن نیوز : سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرکے بڑی کامیابی حاصل کی۔ سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی نے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔
باجوڑ کے نواحی علاقے میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں دہشت گرد عرفان اللہ کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد عرفان اللہ مارا گیا، دہشت گرد سرغنہ عرفان اللہ کا تعلق مالاکنڈ سے ہے، وہ 2016 سے روپوش تھا اور ٹی ٹی پی کا دہشت گرد نیٹ ورک چلا رہا تھا۔









