
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے کہا کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں ایک بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں، یہ ریلی عمران خان کی رہائی اور حکومت کی معاشی دہشت گردی کے خلاف ہوگی۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں آئین پاکستان کے پلیٹ فارم پر جلسہ تحریک تحفظ کا انعقاد کیا جائے گا۔









