بھکر کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

0
209
بھکر کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : بھکر میں جھنگ روڈ پر منکیرہ کے قریب کار اور منی ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

جھنگ روڈ پر نصیر آباد کے قریب میانوالی سے فیصل آباد جانے والی سوزوکی کیری ٹائر پھٹنے کے باعث سامنے سے آنے والے منی ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک زخمی نکیرا اسپتال میں دم توڑ گیا، تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بھکر منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو امدادی ٹیموں نے گاڑی کاٹ کرنکالا۔

Leave a reply