اسرائیل کے خلاف محاذ آرائی کے لیے موجودہ وقت درست نہیں : ایران

0
240
اسرائیل کے خلاف محاذ آرائی کے لیے موجودہ وقت درست نہیں : ایران

ہاٹ لائن نیوز : ایرانی پاسداران انقلاب بھی اسرائیل کے اقدامات کی وجہ سے پسپائی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ پاسداران انقلاب کے ایک کمانڈر کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کے خلاف محاذ آرائی کے لیے موجودہ وقت درست نہیں ہے۔ یہاں تک کہہ دیا کہ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔

آئی آر جی سی سیٹلائٹ چینل کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے ایران میں غزہ کے متاثرین کی موجودگی میں کہا کہ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور ہم اسرائیل کیخلاف کارروائی کرنیکی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تقریباً 9 ماہ گزرنے کے باوجود ہم امریکی اور یورپی حمایت سے فلسطین میں اسرائیلی فوج کے جرائم کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب دیکھنا ہمارے لیے تکلیف دہ ہے۔

Leave a reply