
ہاٹ لائن نیوز : 10 ماہ کے دوران پاکستانیوں نے 54 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی چائے پی۔
معاشی مسائل کے باوجود پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں چائے کی درآمد پر 547.4 ملین ڈالر خرچ کیے جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔
مالی سال کے آخری 10 ماہ میں پاکستانیوں نے 467.6 ملین ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی۔









