
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سید علی عمران کا سائلین اور وکلا کے لیے احسن اقدام ۔چھے منزلہ ایل ڈی اے بلڈنگ کی کئی سال سے بند لفٹیں فعال کروا دیں جبکہ دو نئی لفٹیں انسٹال کرنے کا کام شروع کر دیا گیا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سید علی عمران نے سائلین اور وکلا کے لیے ایل ڈی بلڈنگ عدالتوں اور سول عدالتوں میں لگی لفٹیں بحال کروادیں ۔چار میں سے دو لفٹیں خراب ہونے کی وجہ سے کئی سالوں سے بند تھیں ۔سیشن جج لاہور سید علی عمران کی خصوصی حکم پر دو نئی لفٹوں انسٹال کرنے کا کام شروع کر دیا گیا
سیشن جج لاہور سید علی عمران نے کہا مزید نئی لفٹوں کی انسٹالیشن بھی اسی ماہ مکمل ہو گی ۔
سینئر سول جج جاوید اقبال اور سینئر سول جج فہیم احمد شاہ کا ایل ڈی اے بلڈنگ کا دورہ بھی کیا ۔
ججز کے ہمراہ سیکرٹری لاہور بار راؤ تحسین کا بھی ایل ڈی اے بلڈنگ کا دورہ کیا ۔سیشن جج کے حکم پر سینئر سول ججز اور سیکرٹری بار نے بلڈنگ کا جائزہ لیا ۔عرصہ دراز سے بند لفٹوں کو آپریشنل کر دیا گیا
سیشن جج لاہور سید علی عمران نے کہا سائلین اور وکلا کی سہولت کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے









