
ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کے علاقے مچھ میں گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس کے بعد کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی تاہم اب کوئٹہ سمیت بلوچستان میں گیس کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذرائع کیمطابق بلوچستان کے علاقے بولان سے گزرنے والی 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو مچھ کوہ باش کے مقام پر نامعلوم ملزمان نے دھماکے سے اڑا دیاتھا ۔









