
انسداد دہشتگردی عدالت ، سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس پر سماعت ۔۔۔ عدالت نے مقدمہ کے مزید گواہوں کو 5 جولائی کو طلب کر لیا
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی ۔ عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے سینئر وکیل مخدوم مجید شاہ کو جرح کیلیے آئندہ طلب کر لیا ۔ڈی ایس پی رانا محمود الحسن ٫ کانسٹیبل فیصل رشید اور کانسٹبل عامر حسن کو طلب کر لیا ۔
اب تک مجموعی طور پر سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 98 گواہان کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے ۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں مجموعی طور پر 124 ملزم نامزد ہیں۔سابق ایس پی عمر ورک سمیت 4 ملزموں نے بریت کی درخواستوں دائر کر رکھی ہیں ۔سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا اور ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار سمیت 5 ملزم پہلے ہی بری ہو چکے ہیں









