
ہاٹ لائن نیوز : کوئٹہ کے علاقے کلی ابراہیم زئی میں بروری روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو راہگیر زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کیجانب سے سیکیورٹی فورسز کی میس گاڑی پر دستی بم پھینکا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔









