
لاہور ہائیکورٹ میں یکم جولائی سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز
چھٹیوں کے پہلے ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کا ججز روسٹر جاری
قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان کی منظوری کے بعد ججز روسٹر جاری کیا گیا
پرنسپل سیٹ پر سات ڈویژن بنچ اور 15 سنگل بنچ کیسز کی سماعت کریں گے
تمام ڈویژن بنچز تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے
ڈویژن بنچ نمبر ایک میں قائم مقام چیف جسٹس اور جسٹس شہرام سرور چوہدری شامل
ڈویژن بنچ نمبر دو میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر شامل
ڈویژن بنچ نمبر تین میں جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس سلطان تنویر احمد شامل
ڈویژن بنچ نمبر چار میں جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس انوار حسین شامل
ڈویژن بنچ نمبر پانچ میں جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس رسال حسن سید شامل
ڈویژن بنچ نمبر 6 میں جسٹس اسجد جاوید گھرال اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل
ڈویژن بنچ نمبر 7 میں جسٹس چوہدری عبدالعزیز اور جسٹس محمد امجد رفیق شامل
ڈویژن بنچز میں شامل ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی کیسز کی سماعت کریں گے۔









