
ہاٹ لائن نیوز: کراچی کے علاقے ملیر کھوکھراپار میں ایک گھر سے دو بہنوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کیمطابق لاشیں انور مقصود کلینک نمبر 05 ملیر کھوکھراپار کے قریب ایک گھر سے ملی ہیں، دونوں خواتین بہنیں ہیں اور ان کی شناخت رخسانہ اور شہر بانو کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کیمطابق ابتدائی طور پر موت کی وجہ ‘طبعی’ معلوم ہوتی ہے، دونوں خواتین غیر شادی شدہ تھیں اور محلے میں بچوں کو قرآن شریف پڑھاتی تھیں، لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔









