
ہاٹ لائن نیوز : حیدرآباد میں مہران آرٹس کونسل کے قریب ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث گاڑیوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق افسوسناک حادثہ حیدرآباد میں پیش آیا، جہاں لطیف آباد نمبر 7 فلائی اوور سے مہران آرٹس کونسل کیجانب آنے والا بجری سے بھرا تیز رفتار ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث چنگچی اور پھر موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔
حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔








