
ہاٹ لائن نیوز : مری میں تیز رفتار گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
گھوڑا گلی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ گاڑی میں سوارتمام افراد شادی کی تقریب میں شرکت کیلیے خیبرپختونخوا جا رہے تھے۔









