وفاقی وزیر داخلہ کی کوششیں رنگ لے آئیں

0
179
وفاقی وزیر داخلہ کی کوششیں رنگ لے آئیں

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی وزیر داخلہ کی کوششوں سے اسلام آباد میں 41 روز سے جاری غزہ بچاؤ دھرنا ختم کر دیا گیا۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی سربراہی میں غزہ بچاؤ مہم کے عہدیداروں نے وزیر داخلہ سے ملاقات کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ فلسطین کے لیے ہر پاکستانی کے دل میں ایک ہی بات ہے، ہمیں ان کے کسی مطالبے پر کوئی اعتراض نہیں، پاکستان پہلے ہی اس حوالے سے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ ہم ان کی سفارشات پر عملدرآمد بھی کرینگے۔

Leave a reply