سوئمنگ پول سے نکلنے کے چند لمحوں بعد لڑکے کی پراسرار موت

بھارت میں 15 سالہ لڑکا سوئمنگ پول سے باہر نکلا، چند قدم چل کر گرا اور گرتے ہی دم توڑ گیا۔
اتر پردیش میں دہلی سے 75 کلومیٹر دور میرٹھ شہر میں پیش آنے والے اس حادثے نے وہاں کے تمام لوگوں کو خوفزدہ کر دیاہے۔
حادثے کے بعد سوئمنگ پول کا منیجر غائب ہوگیا۔ پولیس نے سوئمنگ پول کے پانی کے نمونے تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔









