خصوصی افراد کو سیٹیں کیوں دی گئیں ؟

0
92

لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری ملازمتوں میں خصوصی افراد کے تین کی بجائے پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنےکےخلاف درخواست پرسماعت ہوئی ۔

عدالت نے پنجاب حکومت ، پبلک سروس کمیشن سمیت دیگرفریقین سے جواب طلب کرلیا ۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ پالیسی کےمطابق کوٹہ تین فیصد ہے تو پانچ فیصد سیٹیں کیسے دی گئیں ۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا ہے کہ سو امیدواروں میں سے صرف تین امیدوار خصوصی افراد کےکوٹے سے لئے جاسکتے ہیں ، مزید ہدایات کےلئے وقت دیاجائے۔

درخواست گزار سفیر عباس کےوکیل سیف الرحمن جسراءنے دلائل دئیے ۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ خصوصی افراد کےلئے سرکاری ملازمتوں میں تین فیصدکوٹہ مختص ہے،پنجاب پبلک سروس کمیشن کےذریعے بھرتی ہونے والے خصوصی افراد کو پالیسی کے برعکس رکھاگیا،خصوصی افراد کودوفیصد اضافی سیٹیں دینے سے درخواست گزاروں کی حق تلفی ہوئی ، پالیسی کے برعکس خصوصی افراد کی تعیناتی خلاف قانون ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت معذور افراد کےتین فیصد کوٹہ پر عمل درآمد کاحکم دے،عدالت دو فیصد اضافی کوٹے کوکالعدم قرار دے ۔

Leave a reply