امیر بلاج قتل کیس میں اہم پیش رفت

0
238
امیر بلاج قتل کیس میں اہم پیش رفت

لاہور کی سیشن عدالت نے اندورن شہر لاہور کے معروف گڈ ٹرانسپورٹر و سیاسی شخصیت امیر بلاج قتل کیس میں گرفتار ملزم ملک سہیل محمود کو ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج اللہ دتہ نے ملزم کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور کی۔ ملزم ملک سہیل محمود پر احسن شاہ کو طیفی بٹ سے ملوانے کا الزام ہےتھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت نہ ہونے پر رہا کیا گیا ملزم کو سہولت کاری کا الزام تھا ملزم کو عدالت سے روبکار جاری کی جائیگی اور جیل حکام کو روبکار موصول ہونے کے بعد ملزم کو رہا کر دیا جائیگا

Leave a reply