ٹی 20 ورلڈ کپ آسٹریلیا کے ہاتھوں بنگلہ دیش کو شکست

0
262
ٹی 20 ورلڈ کپ آسٹریلیا کے ہاتھوں بنگلہ دیش کو شکست

ہاٹ لائن نیوز : آئی۔ سی۔ سی ٹی۔ 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 مرحلے میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 28 رنز سے شکست دے دی۔

بنگلا دیش کے 141 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے گیارہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر سو رنز بنائے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا بعد میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو فاتح قرار دے دیا گیا۔

اس سے پہلے ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے ہونے والے میچز میں انگلینڈ، بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔

Leave a reply