حجاج کی واپسی شروع، 1200 افراد آج وطن پہنچیں گے

0
313
حجاج کی واپسی شروع، 1200 افراد آج وطن پہنچیں گے

حجاج کرام کی واپسی کیلیے فلائٹ آپریشن شروع ہوگیا، آج 7 پروازوں کے ذریعے 1200 عازمین 4 شہروں کو واپس جائیں گے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ آج 720 عازمین کو مدینہ روانہ کیا جائے گا۔ حجاج کرام کو وطن واپس لانے کیلیے فلائٹ آپریشن 9 جولائی تک جاری رہیگا۔

مدینہ منورہ سے آخری حج پرواز 21 جولائی کو پہنچے گی۔سرکاری سکیم کے تحت 70 ہزار عازمین کی وطن واپسی 21 جولائی کو مکمل ہو گی۔

Leave a reply