
ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے نواحی علاقے مظفر کالونی سے 10 جون کو پراسرار طور پر لاپتہ ہونیوالے 13 سالہ حسیب کی لاش گھر کی چھت پر رکھے ڈرم سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق اہل خانہ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے سوتیلے بھائی علی اصغر نے حسیب کو قتل کرکے لاش چھپا دی اور پھر فرار ہوگیا۔
پولیس نے فرانزک ٹیموں کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
حسیب کے والد احمد یار کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کیا گیاہے۔









