مناسک حج کا آغاز، عازمین آج منیٰ کیلیے روانہ ہونگے

ہاٹ لائن نیوز : مناسک حج آج سے شروع ہونگے۔ منیٰ میں عازمین کیلیے خیمہ بستی قائم کی گئی۔
عازمین حج کیلیے دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی منیٰ میں جدید سہولیات کیساتھ آباد کر دی گئی ہے۔
مناسک حج کیمطابق عازمین کو 8 ذوالحج کو منیٰ میں اپنے خیموں میں قیام کرنا ہوگا۔ جہاں سے وہ 9 ذی الحج کو نماز فجر کی ادائیگی کےبعد وقوف عرفہ کیلیے روانہ ہونگے۔









