فیملی عدالت لاہور، ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل کیخلاف بیمار بیٹی کا خرچہ ادا نہ کرنے کیخلاف کیس میں اہم پیش رفت

0
217
فیملی عدالت لاہور، ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل کیخلاف بیمار بیٹی کا خرچہ ادا نہ کرنے کیخلاف کیس میں اہم پیش رفت

فیملی عدالت لاہور، ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل کیخلاف بیمار بیٹی کا خرچہ ادا نہ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت

عدالتی حکم کے باوجود نورالامین مینگل نے بیمار بیٹی کا ماہانہ عبوری خرچ ڈیڑھ لاکھ روپے جمع نہیں کرایا

فیملی جج شازیہ کوثر نے ایلیہا نور اور عنبرین سردار کی درخواست پر سماعت

متاثرہ ماں بیٹی کی طرف سے میاں دائود ایڈووکیٹ پیش ہوئے
عیدالاضحٰی پر بھی نورالامین مینگل نے بیمار بیٹی کا خرچہ جمع نہیں کرایا، میاں دائود ایڈووکیٹ

نورالامین مینگل کی بے حسی کی وجہ سے آٹزم بیماری کا شکار بیٹی ایلیہا نور نئے کپڑے نہیں پہن سکے گی، میاں دائود ایڈووکیٹ
نورالامین مینگل نے خرچہ کم کرنے کی نظرثانی درخواست دائر رکھی ہے، وکیل نورالامین مینگل

عبوری خرچہ جمع کرانے سے پہلے نظرثانی درخواست کا فیصلہ کیا جائے، وکیل نورالامین مینگل

قانون میں کہیں نہیں لکھا کہ نظرثانی درخواست کا فیصلہ نہ ہو تو باپ عبوری خرچہ جمع نہیں کرائے گا، میاں دائود ایڈووکیٹ
عدالت نے نورالامین مینگل کو آئندہ سماعت تک عبوری خرچہ جمع کرانے کا موقع دیدیا
عدالت کی درخواست گزار عنبرین سردار کو نظرثانی درخواست کا جواب جمع کرانے کی بھی ہدایت

عدالت نے عنبرین سردار کو خرچہ کے دعوی کی شہادتیں بھی آئندہ سماعت پر قلمبند کرانے کی ہدایت
عدالت نے مزید سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی

Leave a reply