
لاہور ہائیکورٹ
پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کا مقدمہ
سابق وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر سماعت کا فیصلہ سنا دیا گیا
عدالت نے درخواست ضمانت منظور کر لی
ملزم محمد خان بھٹی کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت
جسٹس سلطان تنویر احمد نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی
پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی ہر پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کا الزام ہے
محمد خان بھٹی کو بوگس کیس میں ملوث کیا گیا وکیل درخواست گزار
الزام یہ ہے فیل ہونے والے اُمیدواروں کو گریڈ 17 میں ملازمت دی گئی وکیل درخواست گزار
ریکارڈ پر ملزمان کیخلاف جعل سازی کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں وکیل درخواست گزار
سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے یہ مقدمہ بنایا گیا وکیل درخواست گزار
امیدواروں زوہیب الحسن، عبد اللہ مسعود اور دیگر اُمیدواروں کے نمبر پورے ہونے پر انٹرویو کے لیٹر کیسے آئے وکیل درخواست گزار
پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی ہر جیل سازی کے الزامات جھوٹ ہر مبنی ہیں، وکیل درخواست گزار
ہو سکتا ہے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو ملوث کرنے کیلئے رزلٹ تبدیل کیے گئے ہوں، وکیل درخواست گزار
ہو سکتا ہے محمد خان بھٹی اور پرویز الٰہی کے سیاسی مخالفت نے جعل سازی کی ہو، وکیل درخواست گزار
یہ مزید انکوائری کا کیس ہے ریکارڈ پر شواہد موجود نہیں وکیل
محمد خان بھٹی کی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے استدعا وکیل









