
ہاٹ لائن نیوز : مٹیاری کے علاقے بھٹ شاہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔
6 جون کو بھٹ شاہ میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے میں زخمیوں کو حیدرآباد کے لیاقت یونیورسٹی اسپتال کے برن وارڈ میں منتقل کردیا گیاتھا۔
تاہم اے ایم ایس ڈاکٹر محمد علی قائم خانی کیمطابق 51 سالہ محمد صالح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔









