
لاہور ہائیکورٹ میں سلمان اکرم راجہ کی میڈیا سے گفتگو
پاکستان تحریک انصاف ڈائیلاگ کرنے کے لئے تیار ہے
اس ماحول میں بات چیت ہونی چاہیے اور ہوگی
ان حالات میں ڈائیلاگ کرنے کی ضرورت ہے
ہم اصولوں پر بات کرنے کو ہر وقت تیار ہیں
یہ تاثر غلط دیا جاتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے
جو اس ملک کے معاشی مسائل ہیں ان کا حل راتوں رات ممکن نہیں
ہتک عزت کا معاملہ کا قانون سوشل میڈیا اور میڈیا پر کدغن لگانے کے لئے لایا گیا ہے
ہمیں بنیادی حقو ق جو آئین کے ہمیں دئیے ہیں وہ ہمیں دئیے جائیں
ہمیں مل بیٹھ کر بات کرنے کا حق بھی آئین نے دیا ہے
الیکشن پر ڈاکہ ڈالا گیا وہ تمام آپ سب کے سامنے ہیں
آپ نے موضوعات پر بات کرنا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں
لیکن اگر یہ کہیں کہ سب کچھ اچھا ہے سب بھول جاؤ اور پھر ڈائیلاگ کریں تو یہ ڈائیلاگ کے زمرے میں نہیں آتے
اگر عدالتوں نے حکومت کو بانی پی ٹی آئی کے خلاف جعلی مقدمات سے روک دیا تو وہ جلد باہر آجائیں گے









