پاکستانی ڈاکٹروں نےافغان بچے کی آنکھ سے رسولی نکال دی

0
230
پاکستانی ڈاکٹروں نےافغان بچے کی آنکھ سے رسولی نکال دی

ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی کے الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے سات ماہ کے افغان بچے کی آنکھ سے کینسر کا ٹیومر نکال دیا۔ ماہرین اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ پیدائش کے وقت بچے کی آنکھ میں کینسر کے خلیے اتنی جلدی کیوں بڑھ گئے۔

افغانستان سے لائے گئے بچے کی بائیں آنکھ میں ٹیومر تھا۔ پیدائش کے وقت کینسر والے حصے کی لمبائی 40 سینٹی میٹر اور چوڑائی 25 سینٹی میٹر تھی۔ اس ٹیومر کا وزن 400 گرام تھا۔

بچے کی آنکھ سے ٹیومر مکمل طور پر نکال دیا گیا ہے۔ سات ماہ بعد مصنوعی آنکھ لگائی جائے گی۔

اگر بروقت آپریشن نہ کیا جاتا تو کینسر دوسری آنکھ میں بھی پھیل سکتا تھا۔ یہ ایک مشکل آپریشن تھا۔ بچے کے والدین کو کونسلنگ کے ذریعے اس آپریشن کے لیے راضی کیا گیا۔

افغان بچے کی آنکھ کا آپریشن کرنے والی ٹیم کے سربراہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ تھے جب کہ اس میں ڈاکٹر ہدا، ڈاکٹر زارا اور ڈاکٹر علی رضا بھی شامل تھے۔

Leave a reply