
جناح ہسپتال کے وارڈ کے غیر فعال ہونے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
رانا سکندر ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے
جناح ہسپتال کے 11 میں سے پانچ وارڈ بند ہیں، درخواست گزار
بند واڈز میں سے کینسر وارڈ بھی شامل ہے،موقف
آنکھوں کی وارڈ میں آپریشن تاخیر کا شکار ہیں،موقف
شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی بنیاد ذمہ داری ہے، موقف
جناح ہسپتال کو مکمل طور پر فعال کیا جائے، استدعا









