بوری بند لاش کا معمہ حل: بیوی شوہر کی قاتل نکلی

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن چالوباوڑی نالے کے قریب سے 9 روز قبل ملنے والی بوری بند لاش کا معمہ حل ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بیوی نے دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر شوہرکوقتل کیا۔
ذرائع کے مطابق مقدمہ کے اندراج کے بعد مقدمہ کرائم انویسٹی گیشن ونگ کو منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ نے مقتول کی اہلیہ کا موبائل فون قبضے میں لے کر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے قتل میں ملوث دو ملزمان نصیب اللہ اور ندا محمد کو ٹریس کرکے سیٹلائٹ ٹاؤن سے گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے مقتول کو اسکی بیوی زرغونہ کے ساتھ مل کر گھر میں قتل کیا اور لاش کو بوری میں بند کر کے رات آنے کا انتظار کیا۔ چالو باوڑی میں نالے کے پاس رکھ کر فرار ہو گیا۔
ملزم نے بتایا کہ مقتول کی بیوی سے ہمارے دونوں کے ناجائز تعلقات تھے، جس کا مقتول کو علم ہوا، انہوں نے بیوی کے ساتھ مل کر چرس کے معاملے میں مقتول کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا، لیکن اس منصوبے پر عمل نہ ہوسکا، پھر اسے قتل کردیا۔ . اس کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا اور 25 مئی کو جب مقتول اپنے گھر پر تھا تو اس کی بیوی نے ہمیں بلایا اور منصوبہ بندی کے تحت عبدالخالق کو قابو کر کے اسے قتل کر دیا۔ ملزم نے بتایا کہ اس کی بیوی نے پلاسٹک کا تھیلا دیا تھا جس میں لاش گھر میں رکھی تھی۔









