
ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ نے بھارتیوں کیخلاف کارروائی شروع کر دی ہے جب کہ واٹس ایپ نے دھمکی بھی دی ہے۔
واٹس ایپ نے پالیسی کیخلاف ورزی پر اپریل 2024 میں 71 لاکھ بھارتی اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔
میٹا کے پلیٹ فارم واٹس ایپ نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں ہر ماہ لاکھوں اکاؤنٹس بند کیے جاتے ہیں، اپریل کے مہینے میں 7.1 ملین اکاؤنٹس بند کیے گئےتھے۔
جبکہ ان اکاؤنٹس کی بندش کی بنیادی وجوہات میں اکاؤنٹس کیجانب سے اسکیمنگ اور پالیسیوں کی خلاف ورزی شامل ہے۔









