
ہاٹ لائن نیوز : سندھ کے شہر شہداد کوٹ کے محلہ ہیر آباد میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے 2 معصوم بھائی جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونیوالوں میں 4 سالہ علی اور 2 سالہ اشفاق شامل ہیں۔
بچوں کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ گھر کی دیوار سے لگی لوہے کی سلاخ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے پیش آیا۔
واقعے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا اور شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔








