
ان دنوں اداکار فیروز خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس کے مطابق اداکار کی دوسری شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔
یہ خبر یاسین لاکھانی نے شیئر کی ہے۔ یاسین لاکھانی کے مطابق فیروز خان کی شادی کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں اور ان کی شادی دعا نامی لڑکی سے ہو رہی ہے۔ انہوں نے فیروز خان کی مایوں کی تقریب کی ایک انسٹاگرام ریل بھی شیئر کی۔
سوشل میڈیا صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ فیروز خان کے چاہنے والوں کیجانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے تاہم دیگر کئی صارفین لڑکی سے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔









