شدید گرمی کے باعث 19 افراد لقمہ اجل بن گئے

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے 19 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی، ریاست جھارکھنڈ، اڑیسہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور ہیٹ اسٹروک کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
بھارتی دارالحکومت اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں گزشتہ روز درجہ حرارت 52.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری سطح پر گرمی کے باعث 19 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ شدید گرمی میں پانی کی کمی کے باعث متعدد افراد متاثر ہوئے۔









