
ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی کے علاقے کوٹلی ستیاں میں پولیس وین تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی کوٹلی ستیاں سرکاری گاڑی میں کام پر جا رہے تھے کہ گھنویاں موڑ کے قریب گاڑی تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری۔
رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل اسپتال کوٹلی ستیاں منتقل کردیا گیا، جب کہ زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔








