وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب

0
205
وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ججز کو کالی بھیڑیں کہنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت
عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
آپ بتائیں کہ یہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں جسٹس وحید خان کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے بھی یہی سوال اٹھایا تھا ایڈیشنل اٹارنی جنرل

سپریم کورٹ کو اٹارنی جنرل نے واضح کیا تھا کہ وزیراعظم نے یہ بات موجودہ ججز کے بارے میں نہیں کی وکیل وفاقی حکومت
آپ کے پاس تحریری آرڈر موجود ہے؟ عدالت

ابھی تحریری آرڈر سپریم کورٹ سے نہیں ملا وکیل وفاقی حکومت
جسٹس محمد وحید خان نے اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کی

درخواست میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو فریق بنایا گیا ہے

شہباز شریف نے 28 مئی کو اپنی ایک تقریر میں عدلیہ کو کالی بھیڑیں قرار دیا، موقف
یہ بیان عدلیہ کی ایمانداری اور آزادی کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، موقف

شہباز شریف کی جانب سے ایسے توہین آمیز کلمات توہین عدالت کے مترادف ہیں، موقف
شہباز شریف کی جانب سے ایسے توہین آمیز کلمات کی بنا پر ان خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے، استدعا

Leave a reply