
ہاٹ لائن نیوز : گوجرانولہ سراج پورہ میں موبائل نہ لے کر دینے پر سوتیلے بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا،۔مقتول ڈاکٹر ذوالفقار نے محلے میں ہومیو پیتھک کلینک بنایا ہوا تھا، سوتیلے بیٹے نے باپ سے نیا موبائل خرید کر دینے کا کہا نہ لے کر دینے پر بیٹا طیش میں آ گیا اور فائرنگ کرکے سوتیلے باپ کو قتل کر دیا،ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔









