
ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کرنے والا ملزم چار سال بعد سعوی عرب سے گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کیا گیا جس کی شناخت سفیان کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم سفیان نے 2020 میں کامونکی میں ایک خواجہ سرا (عثمان) کو قتل کیا اور قتل کے بعد وہ سعوی عرب فرار ہو گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق انٹرپول کی مدد سے ملزم صفیان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔









