
لاہور ہائیکورٹ
بانی پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کی منظوری کے خلاف درخواست کی بطور اعتراض کیس سماعت
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے درخواست پر دائر اعتراضات ختم کرنے کے لیے مہلت مانگ لی
جب اعتراضات دور کر دیے جائیں درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ عدالت
رجسٹرار آفس نے درخواست کے ساتھ مصدقہ نقول نہ لگانے کا اعتراض لگایا تھا
جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی
پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیادت پر سنگین مقدمات کی منظوری دی۔ موقف
پنجاب کابینہ کا اقدام آئین کے آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے۔ موقف
عدالت نے پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین مقدمات کی منظوری کے اقدام کو کالعدم قرار دے دیا۔استدعا









