
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی پنجاب میں درج مقدمات میں ویڈیولنک پرحاضری کی درخواست پر فیصلہ سنادیا عدالت نے ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست مسترد کردی
جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل میں دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا عدالت نے فواد چوہدری کی ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست مسترد کردی فواد چوہدری نے پنجاب میں درج 36 مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتوں میں حاضری کی درخواست کی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا
کہ درخواست گزار پر پورے پنجاب میں مقدمات درج ہیں الگ الگ ہر مقدمے میں الگ الگ پیش ہونا ممکن نہیں لہزا عدالت تمام مقدمات میں ویڈیو لنک پر حاضری کا حکم دے عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا اور بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی






