خیموں پر حملے، مزید 45 فلسطینی شہید

0
236
خیموں پر حملے، مزید 45 فلسطینی شہید

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 230 سے زائد فلسطینیوں کے قتل عام اور بین الاقوامی ردعمل کے باوجود تازہ اسرائیلی حملے جاری ہیں۔

اسرائیلی فوج نے رفح شہر کے علاقوں تل السلطان، سعودی، تل زرب اور الحشاشین کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل کیجانب سے تازہ حملوں کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے جہاں اسرائیلی فوج نے رفح کے محفوظ علاقے میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر گولہ باری کی جس میں 45 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں لڑائی کے باعث 20 دنوں میں 10 لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہوئے۔

Leave a reply