عجیب خوف میں مبتلا ننھا لڑکا

ہاٹ لائن نیوز :برطانیہ کے ایک اسکول کو اپنے ایک طالب علم کو اس کے لمبے بالوں کی وجہ سے نکالنے کے خطرے کا سامنا ہے جب کہ 12 سالہ طالب علم ایک عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہے جس میں بال کٹنے کا خوف غالب آ جاتا ہے۔
فاروق جیمز کو انکے لمبے بالوں کیوجہ سے اسکول سے نکالنےکی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔لیکن فاروق ایک غیرمعمولی فوبیا کاشکار ہیں جس میں ایک شخص اپنے بالوں کو کاٹنےسےڈرتا ہے۔
فاروق جیمز کے کمر تک لمبے بالوں کی وجہ سے ان کے انسٹاگرام پر 250,000 سے زیادہ فالوورز ہیں۔ تاہم، جب اس نے اپنے نئے اسکول میں کلاسز شروع کیں، تو اس پر اسکول کے قوانین کے مطابق بال کٹوانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔
فاروق کے اہل خانہ نے اسکول کو ڈاکٹر کے نوٹ بھی بھیجے جس میں لڑکے کی حالت کے بارے میں بتایا گیا تھا، تاہم اسکول نے اس کے مطالبے کو نظر انداز کردیا ہے۔
فاروق کی والدہ کا دعویٰ ہے کہ وہ فاروق کو داخل کرنے سے پہلے اسکول کے قوانین سے واقف تھیں، لیکن انہیں یقین تھا کہ وہ سمجھیں گے اور طبی بنیادوں پر چھوٹ دیں گے ، لیکن بدقسمتی سے سکول شروع ہونے کے بعد ہیڈ ماسٹر نے کہا کہ اگر اس کے بیٹے نے بال نہ کٹوائے تو اسے نکال دیا جائے گا۔







