ٹرک ہوٹل میں کھانا کھانے والوں سے ٹکرا گیا، 11 افراد ہلاک

ہاٹ لائن نیوز: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک ہائی وے پر ہوٹل (ڈھابہ) میں کھانا کھانے والوں پر ایک تیز رفتار ٹرک چڑھ دوڑا۔جس سے 11 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔ چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پتھروں سے لدا ٹرک الٹنے سے کئی لوگ کچل گئے۔ مرنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
سیتا پور سے یاتری ہفتہ کی رات گیارہ بجے پورنگیری جا رہے تھے۔ راستے میں ان کی بس شاہجہاں پور کے قریب ایک ڈھابے پر رکی۔ سب کھانا کھانے بس سے اتر گئے۔
وہ سڑک سے چند گز کے فاصلے پر بیٹھے کھانا کھا رہے تھے کہ پتھروں سے لدا ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے کھڑی بس سے ٹکرا کرالٹ گیا۔









