وزٹ ویزوں پر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی

0
215
وزٹ ویزوں پر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی

ہاٹ لائن نیوز : سعودی حکام نے مکہ مکرمہ میں داخلے پر ہر قسم کے وزٹ ویزے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اب ہر قسم کے وزٹ ویزوں پر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی ہوگی اور آج سے صرف حج ویزے والے افراد ہی مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکیں گے۔

سعودی وزارت داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ مکہ مکرمہ میں وزٹ ویزے کے حامل افراد فوری طور پر نکل جائیں۔

Leave a reply