
ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے بادامی باغ مچھلی منڈی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے 3 ڈاکو زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
بادامی باغ بند روڈ مچھلی منڈی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں پولیس نےواردات کرنیوالے 5 موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی، جواب میں ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ رکی تو ساتھیوں کی فائرنگ سے 3 ڈاکو زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2 فرار ہو گئے، زخمی ڈاکو کی شناخت عثمان، راحیل ، فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔









