مین ہول میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق

0
237
مین ہول میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : رحیم یار خان میں بابا جمال شاہ کے نزدیک مین ہول میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اصغر اور قدیر کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان خرم پرویز نےحادثے کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق 17 سالہ قدیر گھر میں بنے مین ہول میں گر گیا جسے بچانے گیا 35 سالہ اصغر واپس نہیں آیا۔

امدادی ٹیموں نے گھر کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

Leave a reply