کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افرادڈوب گئے

0
248
کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افرادڈوب گئے

ہاٹ لائن نیوز : منڈی بہاؤالدین میں موٹرسائیکل اور کار کو کشتی میں دریا پار کرتے ہوئے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 4 بچے ڈوب گئے۔ ریسکیو حکام کیمطابق کشتی پر درجنوں موٹر سائیکلیں اور ایک کار سوار تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق وہ گاڑی کو کشتی پر ڈال کر دریا عبور کر رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ضلع جہلم کے علاقے پیرانوالہ سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق ہونے والی خواتین کی عمریں 40 اور 50 سال ہیں جب کہ بچوں کی عمریں 2 سے 8 سال ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 7 افراد کو تشویشناک حالت میں ملکوال اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply