وہ عورت جو 16 سال سے کھائے پیے بغیر جی رہی ہے

0
312
وہ عورت جو 16 سال سے کھائے پیے بغیر جی رہی ہے

ہاٹ لائن نیوز : ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون کا یہ ناقابل یقین دعویٰ وائرل ہو رہا ہے کہ اس نے 16 سال سے کچھ کھایا پیا نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میلوراک امباؤ نامی 26 سالہ ایتھوپیا کی خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ گزشتہ 16 سال سے بغیر کھائے پیے زندگی گزار رہی ہے۔

اگرچہ ایک عام انسان کھانے کے بغیر ایک ماہ تک زندہ نہیں رہ سکتا لیکن مالورک کا دعویٰ ہے کہ 10 سال کی عمر میں ایک دن اچانک اس کی بھوک ختم ہوگئی اور اس کے بعد سے اس نے کچھ کھایا پیا نہیں۔

کھانے پینے کو مکمل طور پر ترک کرنے کے باوجود مالورک معمول کی زندگی گزارتی ہے۔ وہ اچھی صحت میں بھی ہے اور اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں بغیر کسی پریشانی کے انجام دے رہی ہے جس میں دوسروں کے لیے کھانا پکانا بھی شامل ہے۔

ایتھوپیا میں نوجوان خاتون کے کئی طبی ٹیسٹ کیے گئے، ان کے دعوے کی نہ تو تردید ہوئی اور نہ ہی تصدیق، تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ معائنے کے دوران خاتون کی آنتوں میں کھانے کی کوئی علامت نہیں پائی گئی۔

Leave a reply