
ہاٹ لائن نیوز : سرگودھا میں پولیس نے دو خواتین کو گھروں سے چوری کرنے پر گرفتار کر لیا۔
پنجاب کے ضلع سرگودھا میں پولیس نے دو خواتین کو گرفتار کر لیا، دونوں خواتین کام کے بہانے گھروں میں گھس کر چوری کی وارداتیں کرتی تھیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار دونوں خواتین سے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات اور رقم برآمد کر لی گئی ہے جب کہ دونوں خواتین سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔









