
ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر جاری رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں منگل اور بدھ کو گرمی میں مزید اضافے کی امید ہے، اگلے 2 دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سے تجاوز کر جائے گا۔
ہوا میں نمی کا تناسب 45 سے 55 فیصد تک بڑھنے کی وجہ سے اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس ہو گی،گرمی کی لہر کے دوران سمندری ہوائیں بدستور فعال رہیں گی جبکہ صوبے کے دیگرمقامات پر موسم شدید گرم اورخشک رہنے کی پیش گوئی ہے۔









