شادی کی تقریب میں عجیب و غریب بن بلائے مہمان کی آمد

0
251
شادی کی تقریب میں عجیب و غریب بن بلائے مہمان کی آمد

ہاٹ لائن نیوز : امریکا میں 1 خاتون کی شادی میں ایک انوکھے بن بلائے مہمان نے شرکت کی جو کہ ایک خاتون تھی لیکن ان کا دعویٰ تھا وہ بلی ہیں، نامعلوم خاتون تقریب میں گھانس پر بلی کی طرح گھٹنوں کو ہاتھوں کے بل بیٹھ گئیں اور تقریب دیکھتی رہیں،یہ واقعہ ریاست اوکلاہوما میں ایک خاتون کی شادی میں پیش آیا جس میں تقریباً سو مہمان شریک تھے کہ اتنے میں 1 خاتون جس نے بلی کا ماسک، بلی کے نقلی کان اور جعلی دم لگائی ہوئی تھی، تقریب کے قریب آکر گھاس پر بیٹھ گئیں اور خاتون کا ماننا تھا کہ وہ انسان نہیں ہیں بلکہ ایک بلی ہیں۔

دلہن جس کا نام مسٹیک مورس ہے، انہوں نے جب پہلی بار اسے دیکھا تو سوچا کہ شاید یہ کوئی گائے کا بچہ ہے لیکن جیسے ہی لوگ تقریب کے دوران اس کے قریب سے گزرے تو لوگ حیران رہ گئے کہ وہ ایک انسان تھی جو کہ بلی کی نقل کرنے کی کوشش کررہی تھی، انہوں نے کہا کہ ایک چیز جو بہت ہی خراب لگی وہ یہ تھی کہ بہت لوگ مجھ سے زیادہ اس ’بلی‘ پر توجہ دے رہے تھے،یہ عورت واقعی عجیب لگ رہی تھی، تقریب شروع ہو کر ختم ہو گئی اور اس پورے وقت میں بلی والی عورت گھاس پر ہی بیٹھ کر دیکھتی رہی، لیکن تقریب کے بعد وہ جیسے خاموشی سے آئی تھی، ویسے ہی خاموشی سے واپس چلی گئی۔

Leave a reply