پاک فوج کے 3 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ کے عہدے پر ترقی

0
221
پاک فوج کے 3 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ کے عہدے پر ترقی

ہاٹ لائن نیوز : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ترقی پانے والے 3 تھری اسٹار جنرلز کی تعیناتی کر دی، لیفٹیننٹ جنرل عمر بخاری کو کمانڈر 11 کور (پشاور) تعینات کیا گیا، ان سے قبل لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات خان کور کمانڈر پشاور کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے تھے جن کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل عنایت کو چیف آف لاجسٹک سروسز جی ایچ کیو تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کو ڈی۔ جی۔ آئی ۔ایس ۔پی۔ آر کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے،
آرمی چیف نے گزشتہ روز تینوں میجر جنرلز کو لیفیٹینٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی تھی۔

Leave a reply